تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:31

سعودی عرب کا یمن میں باغیوں کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

جیو نیوز - ریاض.....سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 5 روزہ جنگ بندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔ جنگ بندی کا فیصلہ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی درخواست پر کیا گیا ۔سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.