24 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:19
چین:بارش سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر
جیو نیوز - بیجنگ.......چین میں تین دن تک برسنے والی بارش نے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر کر دیئے ۔چین کے شہر Beihai میں مسلسل تین دن تک بارش جاری رہی،جسکے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے دباؤ سے نکاسی آب کی لائنیں بھی جگہ جگہ سے متاثر ہوئیں۔