تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:31

گورداس پور،پولیس اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر حملہ، 8 افراد ہلاک

جیو نیوز - گورداس پور ........بھارت میں ضلع گورداس پور کے علاقے دینا نگر میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ،3 زخمی ہو گئے،بعد میں مقابلے میں ایک مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔مسلح افراد پہلے دینا نگر کے بس اسٹیشن پر داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے اندر گھس آئے ،اس دوران فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار اور 6 شہری زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کی تعدادچار تھی جس میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ حملہ آورابھی تک پولیس اسٹیشن کے اندر موجود ہیں ،مسلح افراد بھارتی فوجیوں کی وردی پہنے ہوئے ہیں۔پولیس اسٹیشن کے دونوں اطراف سے مسلح افراد اور بھارتی فوج و پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ فائرنگ کی وجہ سے بھارتی فو ج کو اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.