تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:19

یعقوب میمن کی پھانسی پر بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف

جیو نیوز - ممبئی......بھارتی سپریم کورٹ نے یعقوب عبدالرزاق میمن کی پھانسی روکنے کی درخواست لارجر بنچ کے حوالے کر دی ہے۔ ٹائیگر میمن کے بھائی یعقوب میمن کو 1993ء میں ممبئی میں ہونے والے حملے کے لیے پھانسی کی سزا دی گئی تھی جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے بحال رکھا۔ سزائے موت کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے ایک جج کا کہنا ہے کہ درخواست کی نئے سرے سے سماعت کی جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی اپیل کو بغیر درست ضابطے پر عمل کیے مسترد کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سزائے موت روکنے کی درخواست کی کل سماعت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.