تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:35

الیکشن لڑوں تو پھر صدر بن سکتا ہوں،مگر آئین اجازت نہیں دیتا: اوباما

جیو نیوز - عدیس ابابا.....امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور الیکشن لڑیں، تو ایک اور مرتبہ امریکی صدر بن سکتے ہیں، لیکن امریکی آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، دیگر لیڈر بھی اقتدار کو دوام دینے کے لیے آئین و قانون سے نہ کھیلیں۔ صدر اوباما ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوسرے دورِ صدارت میں ہوں، یہ بڑا اعزاز ہے کہ میں امریکا کا صدر رہا،اس سے بڑا اعزاز اور اس سے بہتر کام کچھ ہو ہی نہیں سکتا، مجھے اپنے کام سے پیار ہے، لیکن ہمارے آئین کے تحت، میں اب الیکشن نہیں لڑ سکتا، سمجھتا ہوں کہ ایک ا چھا صدر ہوں، اگر پھر الیکشن لڑوں تو پھر جیت جاؤں، لیکن ایسا کر نہیں سکتا، ایسا بہت کچھ ہے جو امریکا کے لیے کرنا چاہتا ہوں لیکن قانون تو قانون ہے اور قانون سے اوپر کوئی نہیں، صدر بھی نہیں،سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اقتدار میں کیوں رہنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب ان کے پاس پیسہ بھی خوب ہو، جب کوئی لیڈر اقتدار میں رہنے کے لیے قانون بدلتا ہے تو اس سے ملک میں عدم استحکام کا خطرہ پیدا ہوتا ہے، جیسا کہ برونڈی میں ہوا، آپ سنتے ہوں گے کہ کچھ لیڈر یہ کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں اس لیے رہنا چاہتے ہیں کہ قوم متحد رہے، اگر یہ مان لیا جائے تو یہ بھی لیڈر کی ناکامی ہے کہ وہ ایک قوم بنا ہی نہ سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.