تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:31

بھارت:سخوئی جنگی طیارہ انسانی اعضاءکی منتقلی کیلئے استعمال ہونے لگا

جیو نیوز - کراچی.... رفیق مانگٹ....... بھارت کا تیز ترین جنگی طیارہ سخوئی انسانی اعضاءکی منتقلی کے لئے استعمال ہونے لگے ۔ پونے کے ایک ہفت روزے ”دی گولڈن سپیرو“ کے مطا بق دہلی میں ایک منفرد ٹرانسپلانٹ آپریشن میں اعضاءکی منتقلی کےلئے بھارتی فضائیہ کا سب سے تیز ترین جنگی لڑاکا طیارہ سخوئی ایس یو 30 استعمال کیا گیا ۔ اعضاءکی منتقلی پونے سے دہلی تک کی گئی جہاں مختلف ایجنسیوں نے دہلی تک گردے اور جگر کی منتقلی کو یقینی بنانے میںبھر پور کردار ادا کیا، دہلی میں مریض ٹرانسپلانٹ کےلئے ان اعضاءکے منتظر تھے۔اخبار کے مطابق یہ منفرد کیس ایک 45 سالہ ماں للیتا سرودے کے بیٹے گنیش کے اپنی ماں کے اعضاء عطیہ کے فیصلہ لینے کے ساتھ شروع ہوا،جنہیں18 جولائی کو ایک سڑک حادثے میں سر کی چوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج اور کمانڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 26 جولائی کوڈاکٹروں کے ایک مجاز پینل نے انہیں دماغی مردہ قرار دے دیا جس کے بعد ان کے بیٹے نے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے کے بعدہسپتال میں سرجنوں کی ٹیم فوراً حرکت میں آئی، وینوری پولیس اسٹیشن نے بھی بہتر کردار اداکیا۔ عطیات کیے اعضاءکے لئے کافی کاغذی کارروائی کرنی پڑی،کسی التوا کے کے بغیر قانونی عمل مکمل کیا گیا،اگلے مرحلے پر کمانڈ ہسپتال کے سرجنوں نے اعضاءحاصل کیے ،دہلی پہنچانے کےلئے ان اعضاءکو پونے کے ائیرپورٹ پر لے جانے کے لئے ٹریفک پولیس کو الرٹ رکھا گیا جس نے ائیرپورٹ تک گرین کوریڈور بنایا۔وینوری سے اعضا کو لے کر آٹھ منٹ میں گاڑی پونے کے ائیرپورٹ پہنچی جہاں بھارتی فضائیہ کا تیز ترین لڑاکا طیارہ سخوئی ایس یو 30اعضاءکی منتقلی کےلئے تیار کھڑا تھا، رات گیارہ بج کر بیس منٹ پر اس نے پرواز بھری اور چالیس منٹ میںاعضاءدہلی پہنچا دیئے۔عطیہ کیے گئے گردے اور جگر نئی دہلی میں آرمی ہسپتال میںپہلے سے داخل دو مریضوں کو لگائے جانے تھے۔ گردے ایک سابق فوجی اور جگر بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس سرجنٹ کے بیٹے کو لگائے گئے۔آپریشن کامیاب رہا، ادھر پونے میں مرنے والی خاتون کے دیگر اعضاءبھی بھی استعمال کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.