تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:3

روس میں تیز رفتار ٹرک خطرناک حادثے کا شکار، ڈرائیور محفوظ

جیو نیوز - ماسکو......روس میں تیز رفتار ٹرک خطرناک حادثے کا شکار ہو گیا، خوش قسمت ڈرائیور بال بال بچ گیا۔ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ڈیش کیم فوٹیج کے مناظر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں ٹنوں وزنی ٹرک ٹریفک سے بچنے کی کوشش میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اورپُل پر کئی میٹر دور تک سرکتا ہوا پلٹ گیا۔ اس خطرناک حادثے میں ٹرک کا تو حلیہ ہی بگڑ گیا تا ہم ڈرائیور معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.