تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:59

ترک فضائیہ کی شمالی عراق کے کرد علاقوں میں بمباری

جیو نیوز - انقرہ.....ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے کرد علاقوں میں بمباری کے دوران کرد جنگووں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں،ترک افواج یکی 26جولائی سے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے شمالی کرد علاقوں میں بڑا فضائی حملہ کیا ۔ ترک حکام کے مطابق تازہ حملے میں 6 مختلف مقامات پر کرد اسلحہ خانے، پناہ گاہوں اور غاروں کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں کرد جنگووں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ شمالی عراق کے کرد دیہات عمادیہ میں شدید بمباری کے خوف سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.