25 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:3
ایمنسٹی بھارت نے یعقوب میمن کی پھانسی کو ظالمانہ،غیر انسانی قرار دیدیا
جیو نیوز - نئی دہلی......ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو آج صبح ناگ پور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ایمنسٹی بھارت نے اس سزا کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔یعقوب میمن کو 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ آخری لمحات میں ملزم کی سزائے موت روکنے کی اپیل سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے مسترد کر دی جبکہ صدر نے بھی رحم کی اپیل رد کردی تھی۔ اس فیصلے کے بعد یعقوب میمن کو آج صبح 7بجے ناگ پور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ممبئی بم دھماکوں میں دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف کئی افراد نے آواز بھی اٹھائی اور اسے غیر قانونی قرار دیا،ان میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن داؤد براہیم کا قریبی ساتھی اور ٹائیگر میمن کا بھائی تھا۔ ممبئی بم دھماکوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے،جس کے بعد یعقوب میمن کے پورے خاندان پر ان دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا تھا۔ خاندان کے تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تین کو رہا کردیا گیا تھا۔