25 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59
کیلی فورنیا : آگ نے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا ،لوگوں کی نقل مکانی
جیو نیوز - لاس اینجلس.......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگنے والی آگ نے راستے میں آنے والے مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔کیلی فورنیا کے علاقے لیک کاؤنٹی میں دوسرے روز تک لگی رہنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہ پایا جا سکا۔شدید آگ نے راستے میں آنے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد مکانات کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔جس کے باعث 500 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، یہ آگ دو ہزار 3 سو ایکڑ کے رقبے تک پھیلی ہوئی ، جسے بجھانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔آگتیز ہواؤں اور گرمی کی شدت کے باعث پھیلی۔