تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:19

جلال الدین حقانی کے علیل اور زندہ ہونے کی بھی اطلاعات

جیو نیوز - کابل.......افغان طالبان اوربعض خاندانی ذرائع نے حقانی قبیلے کے سربراہ جلال الدین حقانی کے انتقال کرجانے کی تصدیق کی ہے تاہم بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شدید علیل ہیں اورابھی زندہ ہیں۔ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں زدران قبیلے سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی کے بارے میں افغان طالبان اوربعض خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے ۔ جلال الدین حقانی افغانستان پرروس کے حملے کے بعد جہاد شروع کرنے والوں میں شامل تھے تاہم بعدازاں طالبان تحریک کے شروع ہونے کے بعد وہ اس میں شامل ہوئے انہوں نے افغانستان پرامریکی حملے کے بعد نیٹواتحاد کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.