25 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:59
لندن: ہمپشائر کاونٹی میں نجی طیارہ گرنے سے 4افراد ہلاک
جیو نیوز - لندن.........برطانیہ کی کاؤنٹی ہمپشائر میں نجی طیارہ گرنے سے حادثے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارہ اسامہ بن لادن فیملی کی ذاتی ملکیت تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ بلیک بش ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران کاروں کے نیلام گھر میں گر کر تباہ ہوگیا اور یہ طیارہ اسامہ بن لادن کی فیملی کا ذاتی ملکیت تھا۔ حادثے میں پائلٹ اور جہاز میں سوار 3افراد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق بن لادن فیملی سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے باعث کئی کاریں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔