تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19

مغربی جرمنی کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، 12افراد زخمی

جیو نیوز - بون..........مغربی جرمنی کے قصبے کریفلڈ کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دھماکہ پلانٹ کے پروڈکشن ہال میں ہوا، اس میں 12افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ پلانٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس پلانٹ میں ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی تھیں، جس میں ٹائٹینیم ڈائی آکسائڈ گیس استعمال ہوتا ہے۔ کمپنی سے جاری اعلامیے کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا، جبکہ حکام دھماکے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.