تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19

بھارت ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت میں 2 مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں جاگریں، حادثے میں 31 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئے، 300 سے زائد لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے،بھارتی وزارت ریلوے کے مطابق ممبئی سے بنارس جانے والی کمایانی ایکسپریس کی 12 بوگیاں مدھیا پردیش میں ہردا سے کچھ دور پٹڑی سے اتر کر دریا میں جا گریں جبکہ اسی وقت مخالف ٹریک پر جبل پور سے ممبئی آنے والی جنتا ایکسپریس کا انجن بھی 5 بوگیوں سمیت دریا میں گر گیا، بھارتی ریلوے کے ترجمان کے مطابق بارشیں اور نرم مٹی حادثے کی وجہ بنیں،امدادی کارروائی میں300 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.