تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ جاری

جیو نیوز - نیویارک..........افغانستان سے اتحادی افواج کی اکثریت کی واپسی کے نتیجے میں مسلح جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جھڑپوں میں گذشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں اس سال ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 1فیصد زیارہ ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال ہلاک و زخمی ہونے والی افغان خواتین کی تعداد میں 23فیصد اور بچوں میں 13فیصد اضافہ ہوا، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کے علیحدہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال ہلاکتیں 6فیصد کم ہوئی ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 4فیصد زیادہ رہی۔ رپورٹ میں ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کی گئی کہ حکومتی فوج سے مسلح جھڑپوں میں طالبان کے مقابلے میں عام شہری زیادہ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، تاہم اقوام متحدہ نے ہلاکتوں یا زخمی ہونے کی 70فیصد ذمہ داری طالبان پر ہی عائد کی ہے، کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ خود کش حملوں اور دیسی ساختہ بموں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.