27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:19
جاپانی شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 70 سال ہوگئے
جیو نیوز - بیجنگ.......دوسری عالمی جنگ میں امریکا کے ہاتھوں جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو70 برس ہو گئے۔ انسانی تاریخ کے اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہیروشیما میں تقریب منعقد کی گئی۔ہیروشیما میں ایٹمی حملے کی یادگار کے سامنے جاپان بھر سے 170 سے زائد بچوں نے زمین پر لیٹ کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس ایونٹ کا مقصد بچوں کو ایٹمی سانحے کی شدت اور متاثرین کی تکالیف سے آگاہی دلانا تھا۔ اسی مقام پر ایٹمی حملے کی سالانہ یادگاری تقریب بھی منائی جائے گی جس میں جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی سفیر کیرولین کینیڈی سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ 1945 ءمیں دوسری عالی جنگ کے خاتمے پر ہیروشیما کی ساڑھے 3لاکھ کی آبادی میں سے 1لاکھ 40ہزار افراد ایٹمی حملے سے براہ راست یا پھر تاب کاری سے بالواسطہ طور پر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔