تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:20

فرانس کے ساحل سے لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبا مل گیا

جیو نیوز - پیرس........گذشتہ برس لاپتہ ہونے والے بدقسمت ملائشین طیارے کا ملبہ فرانس کے ساحلی علاقے سے مل گیا ہے۔ ملائشین طیارہ کے حادثے میں 239مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی جزیرے ری یونین کے نزدیکی ساحل سے ملنے والا جہاز کا پر ملائشین پرواز ایم ایچ370 کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کا یہ پر ملائشین طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ 8مارچ 2014کو ملائشین طیارہ اپنی پرواز کے کچھ دیر بعد غائب ہو گیا تھا، طیارے میں 239مسافر سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.