27 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:43
مانسہرہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر گیا
جیو نیوز - مانسہرہ.......مانسہرہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر گیا۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ مانسہرہ میں حادثے کا شکار ہوا۔ ڈی پی او نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کے مطابق حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔