تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:44

غزہ کے ایک گھر میں دھماکا، 4 فلسطینی جاں بحق، 30 زخمی

جیو نیوز - غزہ.......فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ایک گھر میں دھماکے سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق واقعہ الشبورا پناہ گزین کیمپ کے گھر میں پیش آیا، دھماکے میں حماس کے رکن عبدالرحمان ابو نقیرہ بھی جاں بحق ہوئے، حماس نے عبدالرحمان کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.