تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:16

واشنگٹن: کانگریشنل قبرستان کی صفائی کیلئے بکریوں کی خدمات حاصل

جیو نیوز - واشنگٹن.......واشنگٹن میں تاریخی کانگریشنل قبرستان کی صفائی کے لیے بکریوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ بکریاں قبرستان کے احاطے میں اُگی جھاڑیاں اور گھاس پھوس کھانے کا کام انجام دیں گی۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن کا تاریخی کانگریشنل قبرستان 37ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے، جہاں کئی امریکی رہنماوں کی قبریں ہیں۔ قبرستان کے احاطے میں اُگی جھاڑیاں، درختوں کے لیے نقصان دہ جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس ختم کرنے کے لیے بکریوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو 2ہفتے تک دن رات کھانے پینے کا کام انجام دیں گی۔ بکریوں کو قبروں کے پاس جانے سے روکنے کے لیے خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔ اس سے پہلے اگست2013 میں بھی کانگریشنل قبرستان سے جھاڑیوں اور گھاس پھوس ختم کرنے کے لیے بکریوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.