تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:59

امریکی عدالت نے گرفتار روسی طالبان کو مجرم قرار دے دیا

جیو نیوز - نیویارک........امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فورسز پر حملے کے الزام میں گرفتار روسی طالبان کو مجرم قرار دے دیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم ایرک حمید اللین hamidullin سابق روسی ٹینک کمانڈر ہےجو سابق سوویت دور میں جنگ ختم ہونے کے بعد افغانستان میں رک گیا تھا ۔ اُس پر نومبر 2009 میں افغان صوبے خوست میں امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے ، دہشت گردی کے لئے مدد فراہم کرنے اور امریکی طیارے کو مار گرانے کی کوشش سمیت پندرہ الزامات ہیں۔گزشتہ سال ورجینیا کی وفاقی گرینڈ جیوری میں اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور مقدمے کی سماعت رچمنڈ شہر میں کی گئی ۔آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حمید اللین کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے ۔ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ حمید اللین کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.