27 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:31
میکسیکو :آتش فشاں پہاڑنے پھر راکھ اوردھواں اگلنا شروع کردیا
جیو نیوز - میکسیکو.....میکسیکو کا آتش فشاں پہاڑ کولیما وقفے وقفے سے پھٹ رہا ہے۔ آتش فشاں دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں تیز اگل رہا ہے۔ دھویں کے گہرے بادل فضا میں 3ہزارمیٹر تک بلند ہو رہے ہیں۔ جس سے آسمان میں ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے فی الحال قریبی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔