تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:47

واشنگٹن :مسلح سیاہ فام خاتون پولیس کی فائرنگ سے زخمی

جیو نیوز - واشنگٹن......واشنگٹن ڈی سی میں امریکی پولیس نے مسلح سیاہ فام خاتون کو ہتھیار نہ پھینکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،خاتون کے ہاتھ میں متعدد چاقو موجود تھے،پولیس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پولیس اہلکار کا نشانہ بننے والی سیاہ فام خاتون کے پاس متعدد چاقو موجود تھے ، خاتون نے ان ہتھیاروں کو پھینکنے سے انکار کیا،جس پر فائرنگ کی گئی ،جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس خاتون سے پولیس کوکوئی خطرہ نہیں تھا،پھر بھی پولیس اہلکار نے بغیر کسی وارننگ کے اس پر سیدھا فائرکر دیا،جس سے خاتون زخمی ہو گئی،خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.