تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:47

نیپال اور بھارت میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ

جیو نیوز - لندن........سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نیپال اور شمالی بھارت میں مستقبل میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ رواں برس اپریل میں نیپال میں آنے والے زلزلے سے وہ تمام توانائی خارج نہیں ہوئی جو زیرِ زمین جمع ہے بلکہ یہ دباؤ مغرب کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔ جیو سائنس اور سائنس نامی رسالوں میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس دریافت کے بعد اب مذکورہ علاقے کی زیادہ نگرانی کی ضرورت ہے۔ کیمبرج یونی ورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں اگر کوئی زلزلہ آیا تو وہ صرف مغربی نیپال ہی نہیں بلکہ شمالی بھارت کےگنجان آباد علاقوں کی وجہ سے تباہ کن ہو گا۔ نیپال میں اس سال 7اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے سے 9ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.