28 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:47
کابل کے ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل.......افغان دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکا کابل کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے نزدیک کیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ دھماکے میں سرکاری اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران کابل میں ہونے والا یہ چوتھا خود کش دھماکا ہے۔