تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:48

ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

جیو نیوز - استنبول ......ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں سے ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں دو حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار مارے گئے۔ آج صبح امریکی قونصل خانے کی عمارت پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر دونوں حملہ آور بھاگ گئے۔ پولیس نے کچھ گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایک خاتون مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب استنبول کے علاقے سلطان بیلی کے پولیس اسٹیشن پرحملہ آوروں نے دھماکا کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے،جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.