تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:48

چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

جیو نیوز - بیجنگ........چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،شدید بارشوں اور سیلاب سے پل ٹوٹ گئے۔ رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک،4 لاپتا ہوگئے۔ زی جیانگ میں سمندر ی طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں۔ بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پانی کے تیز بہاؤ سے پل ٹوٹ گئے،سڑکیں بہہ گئیں اور عمارتوں میں پانی بھر گیا۔ بارشوں سے 100سے زائد لینڈسلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے،کئی گاؤں میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.