تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:15

پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں:ندیم یوسف کسانہ

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اگست 2015ء کو یورپی سطح کی یوم آزادی پاکستان اور عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے ہونے والی دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ یورپ بھر سے پی ٹی آئی کے مرکزی ممبران نے اپنی آمد کے اوقات کار سے کانفرنس کے آرگنائزرز یاسر خان، میاں طارق جاوید، فہد چیمہ کو آگاہ کردیا ہے،پی ٹی آئی یورپ کے ممبران خاص طور پر یوتھ میں زبردست جوش خروش پایا جاتا ہے، میلان کے مقام پر منعقدہ یورپی کانفرنس میں پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما کانفرنس کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ مرکزی رہنماؤں میں سرفہرست جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، فوزیہ قصوری، نعیم الحق اور دیگر شامل ہیں۔ انگلینڈ سے خصوصی طور پر انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر اور امجد خان بھی موجود ہوں گے۔ دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس اس حوالے سے بھی یاد گار ہو گی کہ اس میں یورپ کے علاوہ پاکستان کے مرکزی رہنما بھی اس کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، ہم اوورسیز پاکستانی پاکستان کو علامہ اقبال اور محمد علی جناح کے نظریہ پاکستان کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ہم سب مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو انصاف ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.