تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:59

لندن: دوسری عالمی جنگ کے دور کا 250کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

جیو نیوز - لندن.........برطانوی وزارت دفاع کے مطابق لندن کے علاقے بیتھل گرین میں زمین کی کھدائی کے دوران 250کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ جو دوسری عالمی جنگ کے دوران کسی وجہ سے نہ پھٹ سکا تھا۔ برطانوی فوج کے بم ڈسپوزل ماہرین نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ٹیمپل اسٹریٹ کے 700گھروں کو خالی کروالیا گیا تھا، جبکہ فائر بریگیڈ، ایمرجنسی سروس اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں چوکس کھڑی تھیں۔ حکام کے مطابق بم کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرکے تباہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.