تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59

پیرس :15اگست کو بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے:زاہد ہاشمی

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت، کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کے مطابق بیرسٹر چوہدری سلطان محمود کی ہدایت پر فرانس میں مقیم کشمیری اپنے پاکستانی بھائیوں کے ہمراہ ہفتہ 15اگست کو یوم سیاہ کے موقع پر پیرس میں بھارتی نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرہ شام 4بجے سے رات 8بجے تک جاری رہے گا۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔ کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے کہا ہے کے مظاہرے میں دیگرتنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں کے علاوہ متعدد یورپی ممالک سے لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی مظالم اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، بھارت اس وقت کشمیریوں پر سنگین جرائم میں ملوث ہے اور ہم بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرناچاہتے ہیں، بھارت ایک طرف جمہوریت کی بات کرتاہے لیکن اس نے کشمیریوں کی آزادی اور جمہوری حقوق کوصلب کر رکھا ہے، ہم یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے زوردے کر کہا کشمیری بھارتی مظالم کا شکارہوئے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں تمام کشمیری اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں نام نہاد اور ظالمانہ قوانین کے تحت نظربند یاقید کیاہواہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بے رحمانہ قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیااور کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے جہاں لوگ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.