تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3

تیانجن: بارودی گودام میں دھماکے سے 17افراد ہلاک، 400سے زائد زخمی

جیو نیوز - تیانجن.........چین کے ساحلی شہر تیانجن میں بارودی مواد کے گودام میں دھماکے سے 17افراد ہلاک اور 400سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا تیانجن شہر کے صنعتی علاقے میں بارودی مواد کے گودام میں ہوا، جہاں دھماکا خیز مواد سے بھرا کنٹینر منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اورآگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 17ہو گئی ہے، جبکہ 400سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی جگہ مزید افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.