تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:15

مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں مسجد پر بم حملہ ،10افرادزخمی

جیو نیوز - سری نگر........مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں کے جامع مسجد میں گرینیڈدھماکےسے دس افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے دوسرا گرینیڈ ناکارہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے جامع مسجد میں دھماکا نماز فجر کے بعد ہوا۔ دھماکا خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ایک نمازی نے دھاتی گلاس کو اٹھایا تو وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس نے مسجد کے احاطے سے ایک اور گرینیڈ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.