تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

لندن: ہائی ویز اتھارٹی نے ’الیکٹرک موٹر ویز‘ کا نیا منصوبہ پیش کردیا

جیو نیوز - لندن.........اگر برطانیہ کی ہائی ویز اتھارٹی کا پیش کردہ پلان کامیاب ہو گیا، تو وہاں گاڑی چلانے والے افراد سفر کے دوران اپنی گاڑیاں ری چارج کر سکیں گے۔ حکومتی ادارے ہائی ویز انگلینڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ وائرلیس پاور ٹرانسفر ٹیک کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت برطانیہ کی موٹرویز اور بڑی شاہراہوں پر زیر زمین الیکٹرک ٹریک نصب کیا جائے گا۔ گاڑی چلنے کے ساتھ ساتھ اس کے چارج ہونے کی تکنیک اس سے پہلے 2013میں جنوبی کوریا کے شہر گومی میں آزمائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ گاڑی کی بیٹریوں کی صلاحیت میں روز بہ روز جدت لائی جارہی ہے اس لیے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا الیکٹرک موٹر ویز کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ اگر یہ منصوبہ نتیجہ خیر ثابت نہیں ہوتا، تب بھی ہائی ویز انگلینڈ، شاہراہوں پر ہر 20منٹ کی مسافت پر پلگ ان چارجنگ پوائنٹ نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.