تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:43

مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن آزادی، بھارت کی آزادی پر یوم سیاہ

جیو نیوز - سرینگر.........کشمیریوں نے گزشتہ روز پاکستانیوں کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا، جبکہ بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے۔ مقبوضہ وادی میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔ بھارتی کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔ سرینگر سمیت مختلف شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ حریت رہنما آسیہ اندرابی سمیت کئی خواتین نے ایک تقریب کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستانی ملی نغمے بھی گائے۔ اس موقع پر آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ ہزاروں بندوقوں کے سائے ہمارے سروں پر ہیں، لیکن پھر بھی ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے سرینگر کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے، جس کے باوجود کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ حریت رہنما ہلال احمروار کو پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.