29 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:59
ساوپاؤلو: فائرنگ کے واقعات میں 20افراد ہلاک
جیو نیوز - ساوپاؤلو........ساوپاؤلو کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ڈھائی گھنٹے کے دوران 20افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے ان وقعات میں 7افراد زخمی بھی ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات اوساکو شہر میں پیش آئے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 17افراد کو قتل کردیا، جبکہ بریوری کے علاقے میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کے پے درپے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابھی تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔