29 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:31
افغان طالبان اور حکومت کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، چین
جیو نیوز - بیجنگ.......چین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،امن مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے جو قابل تحسین ہے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ افغانستان کے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا رہا ہے اور سمجھتا ہے کہ امن مذاکرات ہی افغان مسئلے کا بہترین حل ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ چین افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،افغان امن مذاکرات میں خاص طور پر پاکستان کا اہم کردارہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن کے لیے چین ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔