29 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:31
بحیرہ روم میں تارکین وطن کشتی حادثے کا شکار، 40 افراد ہلاک
جیو نیوز - بحیرہ روم..........بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 40افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 300تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ اٹلی کوسٹ گارڈز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں پھنسے ہوئے سیکڑوں افراد کو بچا لیا ہے اور مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔