29 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:47
یمن:فوج نے حوثی باغیوں سے شہر تعز کا قبضہ چھڑا لیا
جیو نیوز - یمن میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور اہم شہر تعز پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج اور ملائیشیا کا حوثی باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں نے شدید لڑائی کے بعد حوثی باغیوں سے ملک کے تیسرے بڑے شہر تعز کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ سرکاری فوج نے شہر کے تمام سرکاری عمارتوں اور صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ اس سے پہلے سرکاری فوج نے جنوبی صوبے شبوہ کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔