تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:19

صدر بارک اوباما اور بل کلنٹن نے گالف کھیلی

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی صدر بارک اوباما سابق صدر بل کلنٹن کے ساتھ گالف کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئےامریکی صدر باراک اوباما اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے میساچیوسٹس کے خوبصورت تفریحی جزیرے ”مارتھاز،وائن یارڈ ”میں ہیں۔ جہاں وہ سیاست کے بجائے کھیل کود اور آرام کر رہے ہیں۔ صدر اوباما گزشتہ روز وہ سابق صدر بل کلنٹن کے ساتھ گالف کھیلنے وائن یارڈ گالف کورس پہنچے۔ صدر اوباما نے سابق صدر بل کلنٹن کے ساتھ گالف کھیل کر خوب لطف اندوز ہوئے۔ صدر اوباما اپنی فیملی کے ہمراہ 17روزہ طویل چھٹیوں پر ہیں ۔ اور وہ 23اگست کو واپس وائٹ ہاؤس واپس آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.