تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:35

سین ڈیاگو: 2چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرانے سے 4افراد ہلاک

جیو نیوز - سین ڈیاگو........امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 2چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے ہیں، حادثے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں براؤن فیلڈ ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار طیاروں میں 2انجن والا سیبری لائینر، جبکہ دوسرا سنگل انجن سیزنا طیارہ تھا۔ حادثے کے مقام پر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.