تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:19

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بم دھماکا،12 افراد ہلاک

جیو نیوز - بنکاک......تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بم دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا بنکاک کے سیاحتی مقام پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.