29 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59
تھائی لینڈ میں بم دھماکے سے27 افراد ہلاک، 80 زخمی
جیو نیوز - بنکاک.......تھائی لینڈ میں بم دھماکے سے 4 غیرملکیوں سمیت 27 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے کمرشل علاقے میں مندر کے باہر بم دھماکے سے27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا دیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیر کے لیے آنے والوں کی بتائی جارہی ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔