29 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:48
بھارت اور متحدہ عرب امارت 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے
جیو نیوز - ابوظہبی.......بھارت اور متحدہ عرب امارات، ایٹمی توانائی ،فوجی آلات اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی منصوبوں کے لیے 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات دو روزہ دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک 75 ارب ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کریں گے ۔ یہ فنڈ بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، ایٹمی توانائی ،فوجی سازو سامان ، خلائی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خرچ کیا جائے گا۔یہ بات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرب امارات میں مقیم بھارتیوں سے خطاب میں کہی ۔ انھوں نے کہاکہ عرب امارات کے امیر نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے ۔