تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:47

پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے سے اہم موقع گنوا دیا گیا، میر واعظ

جیو نیوز - سرینگر........آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرنا چاہتا ہے، پاک بھارت مذاکرات کے منسوخ ہونے سے ایک اہم موقع گنوا دیا گیا ہے۔ میر واعظ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو فریق ماننے کو تیار ہی نہیں، کشمیری برسوں سے جانیں دے رہے ہیں، بات چیت کا منسوخ ہونا بد قسمتی ہے اور ساتھ ہی بھارت چاہتا ہے کہ کشمیریوں کو بولنے کا موقع بھی نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسئلے کے فریق ہیں، تھرڈ پارٹی کا مطلب غیر ملکی ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.