تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5

پاک بھارت بات چیت نہ ہونا مایوس کن ہے، امریکی محکمہ خارجہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکا نے پاکستان اور بھارت کے مشیر سلامتی اُمور کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی منسوخی کو ’مایوس کن‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک جلد باقاعدہ مذاکرات بحال کریں۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کی یومیہ بریفنگ کے دوران ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کی دوبارہ بحالی کا اقدام حوصلہ افزا تھا، روس کے شہر اوفا میں بھارت اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان تعمیری بات چیت بالخصوص دونوں ملکوں کے مشیر سلامتی اُمور کے درمیان مذاکرات کا اعلان خوش آئند اقدام تھا اور امریکا نے مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.