تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:20

ٹوکیو: امریکی فوج کے گودام میں متعدد دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی

جیو نیوز - ٹوکیو.........جاپان میں واقع امریکی فوجی تنصیبات میں متعدد دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی ہے۔ جس اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’ساگامی ہارا‘ میں واقع ایک امریکی فوجی گودام میں یکے بعد دیگر ے 10دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں گودام میں آگ لگ گئی، تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کا یہ گودام کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.