تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:43

گجرات میں پٹیل برادری کی اپیل پر ہڑتال، 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - گجرات....... بھارتی ریاست گجرات میں پٹیل برادری کی اپیل پر ہڑتال کے دوران 10 پولیس چوکیاں جلادینے اور پر تشدد واقعات کے باعث فوج طلب کرلی گئی ہے اور بعض علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، پرتشدد واقعات میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ریاست گجرات کی پٹیل برادری بہتر تعلیم اور ملازمت کے مواقع کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ کا نظام بند ہے۔ گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں معمولات زندگی مکمل معطل ہیں۔ سڑکوں پر پولیس اور فوج کے دستے تعینات ہیں اور انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پٹیل برادری کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.