تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

جیو نیوز - نیوسائوتھ ویلز...... آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، گلیاں، شاہراہیں، کسی دریا کا سا منظر پیش کرنے لگیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔ آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت سڈنی کے جنوبی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونےسے متعدد افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے50 سے زائد افراد کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.