تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران فائرنگ، 2 صحافی ہلاک

جیو نیوز - ورجینیا.......امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران فائرنگ سے 2 صحافی ہلاک ہوگئے۔ ریاست ورجینیا میں ایک لائیو شو کے دوران ٹی وی چینل کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، قاتل گولیاں برسانے کے بعد فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد نیویارک میں ٹی وی چینلز کی سیکورٹی بڑھادی گئی، ورجینیا کے گورنر نے خیال ظاہر کیا کہ حملہ آور اسی چینل کا کوئی سابق ملازم ہوسکتا ہے، تاہم حملہ آور کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.