تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:48

جاپان کی جاسوسی؛ امریکی صدر اوباما نے جاپان سے معافی مانگ لی

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکا کی جانب سے جاپانی حکام کی جاسوسی کی اطلاعات پر امریکی صدر اوباما نے جاپان سے معافی مانگ لی۔ امریکی حکومتی ترجمان کے مطابق آج صبح امریکی صدراوباما نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے سے ٹیلیفون پر بات کی، گفتگو میں اوباما نے جاسوسی اطلاعات پر جاپانی وزیراعظم سے معذرت کی، جاپانی وزیراعظم نے جاسوسی معاملات پر امریکی صدر سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات اتحادی ممالک کے تعلقات بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہیں، وکی لیکس نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کئی سالوں تک جاپانی حکام اور کمپنیوں کی جاسوسی کرتارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.